رہائشی ،کمرشل عمارتیں،دکانیں مسمار،10 اور4 مرلے کے رہائشی گھر سیل

May 24, 2024

لاہور(خبرنگار)غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بلدیہ عظمیٰ لاہور کاایکشن ،ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر سمن آباد زون میں پلاننگ ونگ میں کارروائی کی گئی۔پلاننگ ونگ کو تمام زونز میں بلاامتیاز و تفریق غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی۔ ایل او ایس اور ذیلدار روڈ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 10 مرلے اور پانچ مرلے کی کمرشل عمارتیں، سمن آباد چوک میں 10 مرلے کی رہائشی عمارتیں ‘دکانیں مسمارکر دی گئیں۔بینک کالونی میں 10 مرلے اور پانچ مرلے کے 4 رہائشی گھر سیل کردیئے گئے۔

مزیدخبریں