لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ سوسائٹی میں مکالمے کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحقیق کے بغیر عروج اور ارتقاء ممکن نہیں۔ محراب و منبر سوسائٹی کا نیوکلیس ہیں۔علماء سماج اور سوسائٹی کے مسائل کو خطبات کا موضوع بنائیں۔خطباتِ جمعہ کے مقامی آبادی پر اثرات، آج بھی موثر اور دیر پا ہیں۔ان خیالات کا اظہار، انہوں نے اوقاف، لمز اور ہاورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے ریسرچ پراجیکٹ کیلئے تشکیل شدہ ورکنگ گروپ کے شرکاء سے ایوان ِ اوقاف میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر لمز ڈاکٹر محمد احسن رانا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور اوقاف حافظ محمد جاوید شوکت، صوبائی خطباء اوقاف مولانا فتح محمد راشدی، مولانا مختار احمد ندیم، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، زونل خطیب اوقاف لاہور ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، رئیس التبلیغ بادشاہی مسجد مولانا ارشد نیاز، مولانا مسعود الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔
تحقیق کے بغیر عروج ، ارتقاء ممکن نہیں، محراب و منبر سوسائٹی کا نیوکلیس ہیں:طاہر رضا
May 24, 2024