بشکیک سے دو پروازوں کے ذریعے 471طلبا ء پشاور‘کراچی پہنچے

راولپنڈی ‘پشاور(سٹاف رپورٹر‘نوائے وقت رپورٹ)قومی ایر لائن پی آئی اے کا کرغزستان سے پاکستانی طالب علموں کو بحفاظت اپنے وطن لانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پی ائی اے کی پرواز پی کے 6260 سے 171  مسافر  صبح اٹھ بج کے 50 منٹ پر کراچی پہنچ چکے ہیں پی آئی اے کی آج کے دن مزید دو پروازیں بیشکیک کے لیے روانہ ہوگی پہلی پرواز دوپہر 2  بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جبکہ دوسری پرواز کوئٹہ سے رات 11 بجے اڑان بھرے گی‘پی ائی اے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پروازیں اپریٹ کر رہی ہیں۔پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے دستہ اول کے طور پر ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پی کے کا دوسرا طیارہ بشکیک سے باچا خان ایئر پورٹ پشاور پہنچ گیا۔ تقریباً 300 کے قریب پاکستانی طلباء کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن