اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سے سکردو جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اڑان کے فوری بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہیں ہوا جس پر پرواز پی اے 251 کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ طیارے نے اسلام آباد کی فضا میں دو چکر لگانے کے بعد بحفاظت لینڈنگ کی۔ نجی ایئرلائن کی سکردو کے لئے پرواز منسوخ کر دی گئی۔