اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ) سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے نے پولیس کی بھاری نفری اور اپنے انفورسمنٹ سکواڈ کے ہمراہ انسداد تجاوزات آپریشن کرکے عمارت کی ایک تعمیرات مسمار کردی آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو سیل کر دیاسی ڈی اے کا مؤقف ہے آپریشن بلڈنگ بائی لازکی خلاف ورزی ہے اوریہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا سی ڈی اے کا کہنا ہے سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ شدہ ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر نے سی ڈی اے کے اقدام کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا اور دفتر سیل کردیا۔سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی چسپاں کردیا۔