سوشل میڈیا پر غلط خبریں‘ ہوشیار ہوجائیں، پیکا قانون  مزید سخت  بنائیں گے،رانا ثنا

May 24, 2024

 اسلام آباد(آئی این پی+خبرنگار ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ حکومت نے پیکا قانون میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بات خواجہ سرائوں تک پہنچ گئی، پی ٹی آئی پتہ کرے کہ خواجہ سرا کون تھے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترامیم کرکے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائے گی۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کمیٹی بات چیت کیلئے تیار ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ کمیٹی میں حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی رہنما روف حسن پر ہونے والے حملے سے متعلق کہا کہ جب بات خواجہ سرائو ں تک پہنچ گئی ہے تو پھر سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے، یہ پتہ کریں خواجہ سرا کون تھے۔ مدعی بھی تفتیش کا حصہ ہوتا ہے، مدعی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے، ان کو پتہ ہے کہ یہ کام کیسے ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سبق سیکھا تو میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن دوسری طرف بیٹھنے کو تیار ہے۔ یہ مسئلے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم کے سامنے کہا کہ مسائل کا ایک ہی حل ہے تمام سر جوڑ کر بیٹھیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اب اور گنجائش نہیں محاذ آرائی ختم کریں اور آگے بڑھیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے ہمارے حق میں فیصلوں پر یہ ججوں پر تنقید کرتے تھے۔ جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں بھی تقاریر اور جہاں قانون سازی ہونی ہے وہاں بھی تقاریر ہورہی ہیں۔وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا با قاعدہ چارج سنبھال لیاوفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی اور وزارت کے دیگر اعلی حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیاوفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنااللہ کو وزارت کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ملک میں ساتھ ایشین گیمز کے انتظامات اور تیاری کے بارے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کو آگاہ کیا گیا  ملک میں ساتھ ایشین گیمز کے انتظامات پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنااللہ کا اظہار اطمینان کیا۔

مزیدخبریں