میکسیکو انتخابی جلسے کے دوران سٹیج گر گیا، خواتین سمیت 9 افراد ہلاک، 50 زخمی

میکسیکو (نیٹ نیوز) میکسیکو میں انتخابی جلسے کے دوران سٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکن صدارتی الیکشن میں امیدوار جارج الوریز مینیز سین پیڈروگرزا شہر میں اپنی انتخابی تقریر کررہے تھے۔ سٹیج گرنے کا واقعہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آنے سے پیش آیا۔ صدارتی امیدوار مینیز حادثے میں محفوظ رہے مگر ان کے بہت سے ساتھی سٹیج گرنے سے زخمی ہوئے۔ صدارتی امیدوار مینیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ سٹیج گرنے کے واقعے میں 3 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی ہلاک ہوئی جبکہ میڈیا رپورٹس میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے زندگی میں کبھی کسی چیز کو اس طرح اچانک محسوس نہیں کیا۔ امید ہے انتظامیہ تحقیقات کرے گی کہ آخر یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن