ننکانہ صاحب+ سیدوالا (نامہ نگاران) قتل کی دیرینہ دشمنی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو حقیقی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کدلتھی کے دو بھائی صدی احمد اور زاہد مقدمہ کی پیشی کے لیے ننکانہ صاحب کچہری آ رہے تھے راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کر کے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول صدی احمد اور زاہد چیرہ پارٹی نے ایک سال قبل کھرل پارٹی کے آصف کو قتل کیا تھا جس کا انتقام لینے کے لیے کھرل پارٹی نے دونوں بھائیوں کو قتل کر دیا۔
ننکانہ، دیرینہ دشمنی، مخالفین نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا
May 24, 2024