بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود 435ای بی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے 8سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا، معصوم بچی ہسپتال منتقل، پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیسری کلاس کی طالبہ پر تیزاب پھینک کراس کا چہرہ زخمی کر دیا۔ عبد الطیف سکنہ 435 ای بی کی 8 سالہ معصوم بیٹی سکول سے پڑھ کر آرہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تیزاب کی بھری بوتل انڈیل دی جس کے نتیجہ میں بچی کا چہرہ جھلس گیا۔ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔