ژوب،قصور (نیٹ نیوز+نمائندہ نوائے وقت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ حادثہ ضلع ژوب میں اس وقت پیش آیا جب خانہ بدوشوں کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور نعشوں کو کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔میاں والا گھاٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔گذشتہ روز ایک تیز رفتار کار گلاں والا سے چونیاں کی جانب جا رہی تھی جس میں چھ افراد سوار تھے میاں والا گھاٹ چونیاں کے قریب کار کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس سے کار الٹ گئی جس میں دس سالہ بچہ زین اور22سالہ عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ آفاق‘ رضوان‘ فیضان اور عبدالغنی اور ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا