انتخابی عذرداری، محمود الرشید کی درخواست الیکشن ٹربیونل میں سماعت کیلئے منظور 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی پی 169م کے لئے لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں میاں محمود الرشید کی جانب سے انتخابی عذرداری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے ملک خالد پرویز کھوکھر اور دیگر امیدوران کو نوٹس جاری کر دیئے۔ وکلاء نے دلائل دئیے۔ وکلاء کی جانب سے استدعا کی گئی مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 75 فارم 45 پر ٹیمپرنگ کا فائدہ اٹھایا۔ ہارنے والے امیدوار کو جیتا ہوا ڈکلئیر کیا گیا جبکہ میاں محمود الرشید بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور فارم 45 کی ٹیمپرنگ کی بنیاد پر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...