ابراہیم رئیسی اتحاد امت کے داعی: اختر ڈار، ایرانی قونصلیٹ جا کر تعزیت

May 24, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار گزشتہ روز ایرانی قونصلیٹ گئے اور ایڈیشنل قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ملاقات کی۔ اختر اقبال ڈار نے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم رئیسی کی وفات مسلم امہ کیلئے صدمے کا باعث اور افسوسناک لمحہ ہے۔ ایرانی صدر امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے۔ انہوں نے پاک ایران تعلقات کو وسعت دی اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے داعی تھے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اختر ڈار نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضو اختر ڈار بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں