عبدالخبیر آزاد کی تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کیساتھ آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں آئی جی پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی اس موقع پر قائد وفد سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزپاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے،پاکستان کو اس وقت اتحاد وو حدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم افواج پاکستان،پولیس اور قومی سلامتی کے تمام اداروں کے شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں،آئی جی اسلام آباد کا عوام الناس کیلئے کھلی کچہری لگانا قابل تحسین عمل ہے،آج پوری قوم اور تمام علماء کرام و مشائخ عظام وطن عزیز پاکستان کے تحفظ،دفاع اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان، سیکورٹی اداروں،پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ میں سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور آپ تمام علماء کرام کا مشکور ہوں،آپ تمام علماء کرام و مشائخ عظام پاکستان میں قیام امن کیلئے جو اپنا عظیم کردار ادا کررہے ہیں اور اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے منبر ومحراب سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...