قصور:سکول نہ جانے کی ضد‘ گھر والوں کے ڈانٹنے پر16 سالہ لڑکی کا اقدام خودکشی 

May 24, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)لڑکی نے سکول نہ جانے کی ضد پرگھر میں پڑا تیزاب پی لیا،ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قصور کے نواحی گاؤں روشن بھیلہ میں 16 سالہ اصراء عباس نے گھر میں ضد کی کہ آج سکول نہیں جاؤگی گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر اس نے گھر میں پڑا تیزاب پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، وقوعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور مریضہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں