پرویز الٰہی کی رہائی سے سچائی کی جیت ہوئی  : ناصر محمود واہگہ 

May 24, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی رہائی سے انصاف کی سربلندی اور سچائی کی جیت ہوئی ہے بہت جلد بانی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنما بھی تمام جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے چوہدری پرویز الٰہی کو بڑھاپے میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور کیا گیا مگر شدید بیمار ہونے کے باوجود انہوں نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کی ڈٹ کر تائید کی اور اپنے اصولی نظریہ پر کاربند رہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بے بنیاد جھوٹے و من گھڑت مقدمات کے تحت پابند سلاسل کیا گیا تاکہ ان کی جاری جمہوری جدوجہد کو روکا جاسکے مگر ان کے پایہ استقلال میں ذرہ برابر بھی لغزش نہیں آئی وہ آج بھی اپنے نظریہ پر قائم ہیں ۔

مزیدخبریں