بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم  کی جائیں :ڈاکٹر سید یوسف 

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 136 ڈاکٹر سید یوسف کاظمی نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی رہی سہی کسر حکومت نے گندم نہ خرید کر پوری کر دی لوگ بجلی کے بل نہیں ادا کر پا رہے بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں بجلی صحت پینے  کا صاف پانی تعلیم سفری سہولیات کی فراہمی حکومتوں کا کام ہے مگر نالائق حکومت یہ بھی بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن