انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: افضال حیدر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن فسطائی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہم انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنے جمہوری و آئینی حقوق کے تحت اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے پر تشدد کارروائیاں ہمارا راستہ روک نہیں سکتیں ہمیں مارا تو جاسکتا ہے مگر دبایا اور خاموش نہیں کیا جاسکتا، اس وقت ملک میں کسی جماعت کی نہیں بلکہ دو روائتی سیاسی خاندانوں کی حکومت ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کو ٹک ٹاک پر چلایا جا رہا ہے وفاق میں ملکی مفاد کی پالیسیوں کی بجائے ذاتی مفادات کی تکمیل کی خاطر من مرضی کی اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں اور ان پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروانے کیلئے جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر دھونس و دھاندلی سے پی ٹی آئی دبنے والی نہیں ہے عوام حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو اپنا حقیقی مسیحی و نجات دھندہ سمجھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن