کامونکی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی طورپر کھلا پٹرول فروخت اور ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والے نو افراد کیخلاف مقدمات درج۔ صدر پولیس نے پولیس پابندی کے باوجود کھلا پٹرول فروخت کرنے پر محلہ کرمانوالہ کے طاہر،چاندنی چوک کے ندیم،راجہ بھلہ کے لقمان،ٹبہ محمد نگر کے گلزار،فیصل شاہ،موضع نولانوالی کے عبدالرؤف،کسوکی روڈ کے افضل جبکہ ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے پر چھجوکی کے شعیب اور محلہ فیصل ٹاؤن کے خلیل کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
کامونکی:کھلا پٹرول بیچنے ،ایل پی جی گیس کی ری فلنگ پر9 افراد کیخلاف مقدمات
May 24, 2024