گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، سی ای او گیپکو انجینئر محمد ایوب اور تمام متعلقہ انتظامی افسران کی مسلسل کاوشوں اور ٹیم ورک کی بدولت بجلی چوروں اور نادہندگان سے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے گیپکو صوبہ بھر کی تمام دیگر پاور ڈسڑ ی بہوشن کمپنیوں کے مقابلہ میں سر فہرست آگیا ہے اور بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں سے سرکاری واجبات کی ریکوری کے سلسلہ میں جاری مہم کے دوران ابتک گیپکو ریجن میں 132ملین) 13کروڑ 20 لاکھ( ریکور کر لئے گئے ہیں یہ بات کمشنر سید نوید حید ر شیرازی نے سیکرٹری ا نرجی پنجاب ڈاکٹر نعیم رف کی زیر صدارت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے سلسلہ میں ابتک کی کار کردگی کے جائزہ ویڈ یو لنک اجلاس میں بتائی، کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ ریکور کی گئی رقم کل 159ملین (15کروڑ 90لاکھ)کا 83فی صد ہے۔ کمشنر نے اس عزم کا اظہا ر کی کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز، پولیس افسران اور گیپکو ٹیموں کے مشترکہ اقدامات کی بدولت بجلی چوروں سے سرکاری واجبات کی 100فی صد ریکوری کو یقینی بنایا جائیگا اور اس سلسلہ میں بااثر اور عادی بجلی چوروں کے خلاف بھی بلارو رعایت ٹھوس ایکشن جاری رہے گام انہوں نے کہا ہے کہ بجلی چور ایک قومی جرم ہے جس میں ملوث افراد اور ادارے کسی رعایت کے حق دار نہیں ہیں اور قو می مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈویژنل اور ضلعی انتظا میہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گی۔