گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گے،قیام امن کے لئے قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے۔مقدس اوراق کی حفاظت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی اور تمام مسالک کے علما کرام نے مرکز اقصی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کی صدارت علامہ پیر خالد حسن مجددی نے کی جبکہ حاجی محمد یوسف کھوکھر، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔انھوں نے کہا فتن قادیانیت کی سرکوبی کے لئے تمام مسالک متحد اور مشترکہ جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔مقدس اوراق کی حفاظت کے حوالہ سے مشترکہ سفارشات جلد ضلعی انتظامیہ کو پیش کر دی جائیں گی۔مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔اجلاس کے اختتام پر ایرانی صدر اور انکے رفقا کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثہ پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منکرین ختم نبوت کا تعاقب جاری رکھیں گے: علماء کرام
May 24, 2024