نوشہرہ ورکاں: بچوں سے محنت مزدوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ 

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)شہر و گردنواح میں بچوں سے مشقت کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا، متعلقہ محکموں کی نالائقی سے کمسن بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے محنت مزدوری میں مصروف،شہری حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہر اور گردو نواح کے قصبوں اور دیہاتوں میں واقع بیکریوں،سویٹ شاپس، ٹی شاپس، پنکچر شاپ،موٹر مکینک، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، کریانہ و جنرل سٹورز  میں کمسن بچے محنت مزدوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کمسن بچوں سے محنت مزدوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور با اثر مالکان اکثر و بیشتر کمسن بچوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے تاہم گوجرانوالہ کے علاوہ نوشہرہ ورکاں میں بھی متعلقہ حکام کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے کمسن بچوں سے ملازمت کا سلسلہ  بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے متعلقہ اتھارٹیز اس پر فوری نوٹس لیں۔اور کمسن بچوں سے بیگار لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن