گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید نے کہا ہے کہ حکومت اگر آئی ایم ایف کی شرائط آنکھیں بند کر کے قبول کر کے آئندہ بجٹ تیار کرے گی توملکی معیشت مکمل طور پر جام ہو کر رہ جائے گی۔ جس طرح کی شرائط آئی ایم ایف نے رکھی ہیں وہ ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں ہیں۔ لوگ پہلے ہی پس چکے ہیں بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے پیداواری عمل متاثر ہو چکا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں،ایکسپورٹ کم ہو چکی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔انرجی پرائسسز اگر کنٹرول میں رہیں گی تو جی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے وگرنہ پیداواری صلاحیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ تیار ہوا توملکی معیشت مکمل جام ہو جائیگی:ایس اے حمید
May 24, 2024