گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) لیگی سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ اور لیگی رہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز جس طرح میاں نواز شریف کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے قوم کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف قوم کو محرومیوں کی دلدل سے نکالیں گے۔نواز شریف کا بیانیہ ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔(ن)لیگ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر کے خوشحالی کا دور واپس لائے گی۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کی منزل حاصل کی جائے گی۔ 28مئی کو ایٹمی پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر قائد(ن)لیگ میاںنواز شریف معاشی پاکستان کے قیام کیلئے اپنے انقلابی وژن کا اعلان کریں گے۔ جس کی روشنی میں قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔پارٹی قائد کے نظریہ کے فروغ اور ان کے انقلابی ویژن کی تکمیل کی ملکی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔پنجاب حکومت کی پالیسیاں عوام کی فلاح وبہبود کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔
نواز شریف کا بیانیہ ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن ہے: امان اللہ وڑائچ
May 24, 2024