گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے رکن شاہد عثمان ابراہیم نے کشمیر کالونی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت میں توسیع کرتے ہوئے بلڈنگ کے اوپر مزید چار کلاس رومز بنانے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ اہل علاقہ کے مطالبے پر لڑکوں کیلئے پرائمری سیکشن کی بحالی کیلئے محکمہ تعلیم کی طرف سے چار لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے گی ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم نے گزشتہ روز کشمیر کالونی نمبر 2 کا دورہ کیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل سے بھی ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ عتیق جنجوعہ اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی تھے۔انہوں نے کہا پنجاب میں تعلیمی شعبہ کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کی دیکھ بھال اور مرمت و توسیع از حد ضروری ہے۔
گوجرانوالہ:رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان کا گرلز ہائی سکول کی توسیع کا اعلان
May 24, 2024