اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کی حقیقی خدمت کی ،صحت کارڈ،لنگرخانے اورپناہ گاہیں اسلامی فلاحی ریاست کی عکاس تھیںرجیم چینج نہ ہوتا تو خدمت کاسفرجاری وساری رہتا۔ان خیالات کااظہارپی ٹی آئی گوجرانوالہ سٹی کے رہنما میاں معراج دین نے مندرہ چکوال روڈپر جھنگی پھیرو میں یعقوب ساجد چوہان کے فرزند اور سنیئر صحافی فیصل عرفان کے برادر نسبتی حسن اختر چوہان کی ناگہانی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی طرح گوجرانوالہ ڈویڑن میں بھی پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے جسکا ثبوت حالیہ الیکشن میں عوام نے دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اسلام اور پاکستان کا مقدمہ بہادری اور دلیری سے پیش کیا۔ایسے بہادر لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔مشکل وقت ختم ہونے کو ہے۔جلد ہمارے قائد ہمارے درمیان ہونگے۔