خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

 اسلام آباد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کل دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ ،بلوچستان کو بھی مدعو کیا گیاہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں دعوت نہیں دی گئی ۔ وزیراطلاعات ، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل مدعو۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن