راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چین کی نارتھ ایسٹ فاریسٹری یونیورسٹی (این ای ایف یو) ہاربن چائنا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا ایک روزہ دورہ کیا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم سے ملاقات کی پانچ رکنی دورہ کرنے والی ٹیم میں یونیورسٹی کونسل کے چیئرمین ڑانگ ڑیکون، صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر مسٹر ڑو ڑیچینگ، انٹرنیشنل کوآپریشن آفس کے ڈائریکٹر مسٹر سن ڑیپنگ، محترمہ لیو لائفی پامیلا ڈائریکٹر داخلہ آفس، سکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن شامل تھے میٹنگ میں فیکلٹیز کے ڈینز، یونیورسٹی کے رجسٹرار، اور مختلف اداروں کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر طارق محمود نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی تحقیقی اور ترقیاتی کاموں بارے وفد کو آگاہ کیا جبکہ وفد نے ایک سیمینار کا انعقاعد بھی کیا جس میں چائنہ کی یونیورسٹی میں داخلے کے طریقہ کار اور سکالرشپس کے حصول بارے طلباء کو آگاہ کیا گیا۔