اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوانے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیااور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،چیف کمشنر نے یادگا ر شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف کمشنر کو سلامی پیش کی،چیف کمشنر نے فائرنگ رینج اور سنٹرل پولیس آفس کا بھی دورہ کیا، دورے کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی آپریشنز نے چیف کمشنر کواسلام آباد پولیس کے متعلق امور پر بریفنگ دی،جن میں وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے سدباب ،انسداد تجاوزات آپریشن،نئے پولیس اسٹیشن ، اسلام آباد پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن،اور مختلف تعمیراتی پراجیکٹ شامل ہیں۔