وزارت تعلیم ، نیسلے کے تعاون سے دیہی علاقوں کے 15سکولوں کو اپ گریڈکیا جائیگا

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، نیسلے پاکستان کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کے 15سکولوں کو اپ گریڈ اور ان کی تزئین و آرائش کرے گی وزارت تعلیم اور نیسلے پاکستان نے اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے وزارت تعلیم کے اعلی حکام کے مطابق ان سکولوں میں اساتذہ کو غذائیت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی جبکہ ان میں بارش کے پانی کو جمع کرکے باغبانی میں استعمال کرنے کا پروگرام بھی معاہدہ کا حصہ ہے وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ نیسلے پاکستان تعلیم کو فروغ دینے کے اس پروگرام کو چار ہفتوں میں مکمل کرے گا۔ اس پروگرام سے دیہی علاقوں کے سکولوں اور کمیونٹیز کو فائدہ حاصل ہو گا جس کیلئے وزارت نیسلے پاکستان کی شکرگزار ہے

ای پیپر دی نیشن