راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے سیکرٹری کمیونٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل اشرف کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اورہسپتال پر جاری ریومپنگ کے منصوبے کی فزیکل پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا،کمشنر راولپنڈی و سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور انتظار گاہ کا دورہ کیا، انہوں نے نیو بلاک پر جاری کام کے جائزہ کے دوران بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لی -ہسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں بنی نئی وارڈز کے ساتھ ساتھ نیو بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ہولی فیملی ہسپتال اولڈ بلڈنگ مکمل و ہینڈاوور ہونے کے بعد مریضوں کے لئے مکمل فعال ہے۔ جبکہ نیو بلاک کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔ اس وقت نیو بلاک کی فزیکل پراگریس 92% ہے، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کو جدید طرز میں ڈھالا جارہاہے، ہولی فیملی کی ریومپنگ مکمل کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 30 جون 2024 کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ تاہم 24 گھنٹے کام جاری ہے اور امید ہے کہ اسے ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کریں گے۔