عدالت نےپی ٹی آئی رہنماعامرمغل کوجوڈیشل ریمانڈپربھیج دیا

May 24, 2024 | 12:25

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی پارٹی آفس کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتارپی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالتی اسفتسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ عامرمغل سے راڈ برآمد کرناہے۔
 جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ عامرمغل کو جب پکڑ لیا تو راڈ برآمد کرناہے؟ ۔
عامرمغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتاہے۔ناجائز تجاوزات کیا تھیں جہاں سی ڈی اے کا آپریشن ہوا ؟ ۔
 پولیس حکام نے بتایا کہ رکاوٹیں لگائی ہوئی تھیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

مزیدخبریں