دلچسپ انداز اور اداکاری سے مسکراہٹ بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار رنگیلا کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہے۔افغانستان میں 1937میں پیدا ہونیوالے محمد سعید عرف رنگیلا باڈی بلڈنگ کا شوق رکھتے تھے مگر ادکاری کا شوق انہیں فلمی دنیا میں کھینچ لایا، رنگیلا نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 1958 میں فلم جٹی سے کیا، اپنے مزاحیہ انداز اور حرکات و سکنات سے فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنائی۔ پاکستانی فلموں میں مزاحیہ اداکاری سے جان ڈال دینے والے اداکار رنگیلا نے نہ صرف مزاحیہ جملوں بلکہ مزاحیہ حرکات و سکنات سے مزاح کو چار چاند لگا دئیے لیکن ان کی سنجیدہ اداکاری بھی کسی سے کم نہ تھی۔رنگیلا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ رائٹر ،گلوکاری، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کیا، انہوں نے 400سے زائد فلموں میں اداکاری کی، کامیڈی اداکار کو گیارہ بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ رنگیلا کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی ۔
مزاحیہ اداکار رنگیلا کو بچھرے 19برس بیت گئے
May 24, 2024 | 13:43