دانیہ شاہ کاعامرلیاقت کےقتل کامقدمہ درج کرانےکیلئے عدالت سےرجوع

مرحوم عامرلیاقت کی موت طبی نہیں بلکہ قتل کیاگیا،بیوہ دانیہ شاہ نےمقدمہ درج کرانےکےلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔تفصیلات کےمطابق پولیس نے معاملے کو ذاتی اور ملکیت کا تنازعہ قرار دے دیا ۔پولیس رپورٹ کےمطابق فریقین کے درمیان جائیداد کی ملکیت کا تنازعہ ہے، درخواست گزار نے تسلیم کیا اس نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور بچوں کو جائیداد ہتھیاتے نہیں دیا ،جائیداد کا تنازعہ دیوانی نوعیت کا ہے، درخواست گزار دانیہ شاہ نے بھی بیان دیا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔عدالت نے پولیس رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔دانیہ شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او ، ایس ایس پی کمپلینٹ سیل و دیگر کو نوٹس جاری کرتےہوئے، عدالت نے تین ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم  دےدیا۔سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔    

 

ای پیپر دی نیشن