خیبرپختونخوابجٹ اجلاس میں نسوارپرٹیکس لگانےکی تجویزمستردکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواکابینہ کےابتدائی بجٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
خیبرپختونخواکابینہ اجلاس میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی، بجٹ میں نسوار پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے نسوار پر ٹیکس کی سخت مخالفت کی ۔
علی امین گنڈاپورنےکہاکہ نسوار غریب لوگ استعمال کرتے ہیں۔اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔
اجلاس میں تین مرلہ کے گھروں پر ٹیکس کی تجویز بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے رد کر دی۔