اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

May 24, 2024 | 16:48

ویب ڈیسک

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے.ہنڈرڈ انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی ہے. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا .جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا .جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں