پنجاب حکومت کی عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

May 24, 2024 | 17:27

 پنجاب حکومت  نے   بانی پی ٹی آئی   عمران خان و دیگر  کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  نے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں  ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ  کے باعث عمران خان  اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی  منظوری دے دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  احمد علی خان کی تعیناتی ، بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی  کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں پامکو(PAMCO)ااور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری ،  12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری  بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ  پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کےلئے  اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی،  سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام  ،  پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈوومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام  اور  پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی  کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے  دوران ملازمت وفات پانے والےپی ایس پی  پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد،پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ   پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز و حکام نے  شرکت کی۔

مزیدخبریں