انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان سے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، سابق کپتان وقار یونس اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کو شامل کیا گیا ہے۔دیگر کمنٹیٹرز میں بھارت کے روی شاستری، انگلینڈ کے ناصر حسین، جنوبی افریقہ کے آئن سمیتھ، آسٹریلیا کی میل جونز، ویسٹ انڈیز کے آئن بشپ اور بھارت کے ہارشا بھوگلے بھی پینل کا حصہ ہیں۔انکے علاوہ بھارت کے دینش کارتک، ویسٹ انڈیز کے سیمول بدری اور کارلوس بریتھ ویٹ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، رکی پونٹنگ اور ٹوم موڈی کو بھی کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، بھارت کے سنیل گواسکر، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، انگلینڈ کے آئن مورگن بھی ٹورنامنٹ میں اپنی ماہرانہ تجزیہ پیش کرتے نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے امریکہ میں شروع ہورہا ہے. جس میں کُل 20 ٹیمز ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے جان لڑائیں گی۔