عوامی نیشنل پارٹی نے ریفارمڈ جنرل سیلز ٹیکس کی مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اپنی سفارشات پارٹی قیادت کی وساطت سے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں جس میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہےکہ وہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں بلکہ سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کو ٹیکس کے دائرے میں لا کرزرعی ٹیکس کے نفاذ کو یقینی بنائے۔ ذرائع کے مطابق اے این اپی نے سامان تعیش اور کنٹونمنٹ جیسے علاقوں میں تجارتی مراکز میں ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے رابطہ کرنے پر واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کی سفارشات اور تجاویز کو منظور نہ کیا تو وہ پارلیمینٹ میں آر جی ایس ٹی بل کی مخالفت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن