پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ بھی ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، سیریزبھی برابر رہی۔

Nov 24, 2010 | 10:51

سفیر یاؤ جنگ
ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری روزجنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز دو سو تین رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرکردی اورپاکستان کو کامیابی کے لئے بیاسی اوورز میں تین سو چون رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ نے باسٹھ رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایشویل پرنس سینتالیس رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے لیفٹ آف سپنر عبدالرحمن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سمیع پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے سڑسٹھ اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پرایک سو ترپن رنزبنائے تھے کہ امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی سے کھیل ایک گھنٹہ پہلے ہی ختم کردیا اورمیچ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا۔ پاکستان کی طرف سے مصباح الحق اٹھاون رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد حفیظ نے چونتیس، توفیق عمرنے تیس اوراظہر علی نے اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے پال ہیرس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا گیا میچ بھی ڈرا ہوگیا تھا جبکہ ون ڈے سیریزمیں پاکستان کو تین دو اورٹونٹی ٹونٹی سیریزمیں دو صفرسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
مزیدخبریں