مانسہرہ میں آل پاکستان مسلم لیگ کی کارنرمیٹنگ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئےسابق صدرنے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کی جانب جارہاہے ۔ ان کے دورحکومت میں چینی چوبیس روپے تھی اب سوروپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھرمیں تعلیم عام کی اورعوام کو بہتر سہولیات اورروزگارفراہم کیا تاہم آج غریب کی زندگی مشکل ہوچکی ہے۔ پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات سے قبل ملک میں واپس آجائیں گے ۔