عراق: بم دھماکوں سے بریگیڈیئر جنرل سمیت 9 ہلاک‘ متعدد زخمی

بغداد (اے پی پی) عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں سے بریگیڈیئر جنرل سمیت میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سنی ملیشیا‘ سنزآف عراق کے چار ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا بغداد سے 155 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے شرقات میں سڑک کے کنارے بم دھماکے میں القاعدہ مخالف سنی ملیشیا تنظیم کے چار کارکن ہلاک ہوگئے۔ دوسرے واقع میں شمال مشرقی شہر کرکوک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک راہ گیر کو قتل کر دیا۔ اس کے علوہ منگل کی شب بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب مسلح افراد نے ایک سرجن اور انجینئر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یرموک ہسپتال کے ایک ملازم نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن