عرب ملک میں ایک اور حکمران کا سورج ڈوب گیا، صدر عبداللہ صالح نے جی سی سی کے تیار کردہ اقتدارکی منتقلی کے فارمولے پر دستخط کر دیئے

یمن کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر علی عبداللہ صالح ملک کو درپیش بحرانوں کے حل کی خاطر خلیج تعاون کونسل کے مجوزہ فارمولے پر دستخط کے لئے بدھ کے روزغیراعلانیہ دورے پرسعودی عرب کے شہرریاض پہنچے۔ صدر صالح سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ ریاض میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں خلیجی عرب کے نمائندوں سمیت یورپی اور امریکی وفود بھی شریک تھے۔ اقتدارکی منتقلی کے فارمولے پردستخط کے بعد اقتدارنائب صدر کو منتقل ہو جائے گا ۔ واضح رہے کہ یمن میں نو ماہ قبل حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے تھے جس میں صدر صالح سے اقتدار چھورنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم صدر صالح بارہا اقتدار چھوڑنے پر رضا مند ہوئے لیکن سات ماہ کے مظاہروں کے بعد آج بالآخر انکے تینتیس سالہ اقتدار کا سورج غروب ہو گیا

ای پیپر دی نیشن