سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ملالہ یوسف زئی کے لیے قومی امن ایوارڈ کے ساتھ پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے ملالہ کے خاندان کو اس کامیابی پرمبارکباد کا بھی پیغام دیا ۔ انہوں نے کابینہ ڈویژن کو ہرسال اٹھارہ برس سے کم عمر بچوں کو قومی امن ایوارڈ دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ سوات میں طالبان کے دور میں بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی اس جرات مند طالبہ کوبچوں کےعالمی امن ایوارڈکیلئےنامزدکیاگیاتھا۔