نوازشریف کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ان کی جماعت نے میمو کے حوالے سے درخواست دائرکررکھی ہے جس میں حسین حقانی مرکزی فریق ہیں۔ میموکیس کے حوالے سے جب تک سپریم کورٹ مرکزی کیس کا فیصلہ نہیں سناتی حسین حقانی کے ملک چھوڑنے پرپابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ حسین حقانی یا توملک چھوڑجائیں گے یا عدالتی کارروائی متاثر کرنے کے لیے انہیں ملک چھوڑنے پرمجبورکیا جائے گا ۔ درخواست میں وفاقی حکومت کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔