برسلز (اے پی پی) بیلجیئم، یورپی یونین اور لگسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر منور سعید بھٹی نے شاہی محل میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کے دوران بیلجیئم کے شاہ البرٹ دوم کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ شاہ البرٹ دوم نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔