اسلام آباد ہائیکورٹ:سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد(ثناءنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کونوٹس جاری کرتے ہو ئے وضاحت طلب کر لی ہے۔ جسٹس ریاض احمد خان نے سیکرٹری داخلہ خواجہ صدیق اکبر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما ڈاکٹرخادم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔سیکریٹری داخلہ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کی اور تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا۔ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ جس پر آج عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن