شہدائے اسلام کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں: جے یو آئی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام صو بائی دارالحکومت کی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں حضرت حسینؓاور ان کے قافلے اور شہدائے اسلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کہا گیا کہ شہدائے اسلام کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہےں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسین ؓ اور شہدائے اسلام نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ دین حق کے لئے اگر جان بھی قر بان کرنا پڑے تو اس سے بھی دریغ نہ کیا جا ئے ۔مختلف مساجد میں مو لا نا محب النبی،مو لا نا محمد امجد خان، مو لا نا سیف الدین سیف ،مو لا نا قاری ثناءاللہ ،قاری نذیر احمد ،حافظ عبد الودود شاہد ،حافظ اشرف گجر ، قاری مشتاق احمد ،مو لانا عبد الماجد حقانی ،قاری زبیر احمد ،حافظ اعجاز الحق،حافظ عبد الاحد اور دیگر نے کہا کہ حضرت حسین اور شہدائے اسلام کی قر بانیوں کے نتیجے میں دین اسلام ہم تک پہنچا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حضرت حسین ؓکی تعلیمات پر عمل کر کے ہی مسلمان مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن