لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ شہادت کانفرنس آج (24,25 نومبر ) جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ III میں بعد نماز مغرب منعقد ہو گی۔ دو روزہ کانفرنس کی کانفرنس کی صدارت چودھری محمد اکبر کریں گے جبکہ علامہ نواب صاحب موضع برکت پورہ رائیونڈ روڈ پر شہدائے کربلا کانفرنس (25نومبر) بروز اتوار 11 بجے دن منعقد ہو گی کانفرنس سے مولانا محمد سلیم اللہ تابانی، علامہ قاری محمد زوار بہادر، قاری لیاقت علی، قاری افتخار احمد، حافظ محمد عباس، علامہ مولانا محمد نواز، مولانا حافظ غلام شبیر اور دیگر علماءخطاب کریں گے۔ شہدائے کربلا کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد سلیم شاہ کریں گے جبکہ ملک محمد افضل کھوکھر ممبر قومی اسمبلی مہمان خصوصی ہونگے۔
جے یو پی کے زیر اہتمام ”شہادت کانفرنس“
Nov 24, 2012