”آئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ ق لیگ سے نہیں، پیپلز پارٹی سے ہے“

Nov 24, 2012

لاہورخصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آئندہ الیکشن می ہمارا مقابلہ (ق) لیگ نہیں پیپلز پارٹی سے ہے، بنک لٹیرے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی 158 کے عہدیداران میں نوٹیفکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 2008ءکے الیکشن پرویز مشرف نے (ق) لیگ کو اپنی پچ فراہم کی جس وجہ سے وہ چند نشستیں لے سکی۔ اسمبلیاں ٹوٹتے ہی (ق) لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا اور الیکشن میں نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک سے ان کا صفایا ہو جائے گا۔

مزیدخبریں