خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائیگا

 لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا دن کل اتوار کو منایا جائیگا۔ اس دن منانے کامقصد خواتین پر گھریلو تشدد، جسمانی تشدد، جنسی طور پر ہراساں کرنے، دفاتر، نیم سرکاری، صنعتی، کاروباری، تجارتی و دیگر اداروں میں کام کے دوران صعوبتوں سے نجات اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی اور شعوری بیداری پیدا کرناہے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرار داد کی منظوری کے بعد 25نومبر 1999ءسے کیا گیاجس کے بعد یہ دن ہر سال 25نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...